Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ:کورونا ،مریضوں کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی

شائع 27 مئ 2020 11:13am

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے6 سو 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ چوبیس گھنٹے میں چھ اموات ہوئیں،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 206 اور اموات کی تعداد 380 ہوچکی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناکےکیسزکی تعداد 24206ہوگئی ہے،24گھنٹوں میں مزید6 مریض جاں بحق ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2177 ٹیسٹ کیے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  اب تک  163805 ٹیسٹ کیے گئے  ہیں ، اور اب  کوروناسے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ   235مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، اس وقت 14556 مریض زیر علاج ہیں، اور  آج 755 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد9270 ہوگئی۔